ندی ,تالاب, پنچھی, پیڑ سارے, سب ہمارے تھے
محبت میں جسے اے دوست ہم اک روز ہارے تھے
وہاں کی بستیوں پہ اب اداسی راج کرتی ہے
بہاریں رقص کرتی تھیں جہاں اچھے نظارے تھے
سہانے وقت کی یادیں مجھے اکثر رلاتی ہیں
بہت پیارے تھے وہ لمحے جنہیں مل کر گزارے تھے
وہ میرے ساتھ تھا لیکن میں اس سے مل نہیں پایا
عجب قسمت تھی ہم دونوں ندی کے دو کنارے تھے
بچھڑنے کا لیا تھا فیصلہ تم نے,کبھی سوچا
ہمارے تم نہ تھے ہمدم مگر ہم تو تمہارے تھے
No comments:
Post a Comment