*آئی بہار پھول کھلے جام بھر گئے*
دل میں تمہاری یاد کے موسم اتر گئے
میں آیا تھا گزارنے دنیا میں وقت کچھ
اور یوں ہوا کہ مجھ میں زمانے
گزر گئے
اک روز لگ کے اپنے گلے روئے رات بھر
دل کو ملے تھے جتنے سبھی زخم بھر گئے
ہم ایک زندگی میں کئی موت مر گئے
کچھ دن تمہارے پاس تھے ہم اتنا یاد ہے
ﷲ جانے تم سے بچھڑ کے کدھر گئے
انعام ہازمی
No comments:
Post a Comment