Bol ke lab azad hain tere

Its hight time to unite ourselves to fight against all communal forces

Save India From BJP

Sunday, February 12, 2017

غزل

جیسا سوچو ویسا مطلب ہوتا ہے
ہلکی بات کا گہرا مطلب ہوتا ہے

چہرہ پڑھ کر دیکھو گے تو جانو گے
خاموشی کا کیا کیا مطلب ہوتا ہے

لڑکا لڑکی دوست اگر ہیں تو اس کا
کس نے بولا گندا مطلب ہوتا ہے

ہجرت کو تم نقل مکانی کہتے ہو
ہجرت کا  ÷مر جانا مطلب ہوتا ہے

بے شرمی اور آزادی میں فرق ہے دوست
آزادی کا اچھا مطلب ہوتا ہے

چھوٹی سوچ نے مطلب بدلا ہے ورنہ
بیٹی کا بھی بیٹا مطلب ہے

اپنی بات مکمل کرکے جاؤ تم
آدھی بات کا الٹا مطلب ہوتا ہے

شہزادی !! یہ دنیا مطلب والی ہے
سب کا اپنا اپنا مطلب ہوتا ہے

غزل

No comments:

Post a Comment